تازہ ترین
لانگ مارچ یا شارٹ مارچ پر اعتراض نہیں، دہشت گردی کے خاتمے پر بات کریں: طلال چوہدری پیپلز پارٹی اقتدار کی خواہش مند نہیں، مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے: شرجیل میمن ہوائی قلعے نہیں بنائے، عوامی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا: مریم نواز خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ معدنیاتی لائسنس پی ٹی آئی دور میں جاری ہوئے: خواجہ آصف ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، امریکی صحافی سمیت متعدد زخمی خطے میں کسی بھی محاذ پر جنگ جاری رہنا امن کے لیے خطرہ ہے، ایران سرکاری خریداری میں گٹھ جوڑ پکڑنے کے لیے سی سی پی کا اے آئی نظام تیار بجلی فی یونٹ 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری ایف بی آر کی اصلاحات کے لیے سیاسی مداخلت کا خاتمہ ناگزیر قرار آئی ایم ایف نے مصنوعی ذہانت، مہنگائی اور قرضوں کو عالمی معیشت کے بڑے خطرات قرار دے دیا ٹیسلا کی اڑنے والی کار کا مظاہرہ، پیداوار 2028 میں شروع کرنے کا اعلان ٹیک کرنچ 2026 میں پاکستان کی شرکت، ملکی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر متعارف ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کی پری آرڈر بکنگ آدھے گھنٹے میں بھر گئی کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران چیٹ جی پی ٹی ماڈل کی کرپٹو والیٹس سے رقم چرانے کی کوشش
پاکستان خبر

بجلی فی یونٹ 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری

بجلی فی یونٹ 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔نیپرا کے مطابق درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔ سی پی پی اے کی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں بجلی کی فی یونٹ اوسط ایندھن لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے تھا، تاہم یہ بڑھ کر 10 روپے 2 پیسے ہوگئی۔درخواست کے مطابق ستمبر میں مقامی کوئلے سے 7 ارب 95 کروڑ روپے، درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ روپے اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار پر 13 ارب 26 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اسی دوران فرنس آئل پر 11 ارب 81 کروڑ روپے استعمال کیے گئے۔سی پی پی اے نے بتایا کہ مقامی گیس سے بجلی پیدا کرنے پر 13 ارب 89 کروڑ روپے جبکہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار پر 31 ارب 93 کروڑ روپے لاگت آئی۔ ستمبر کے دوران بجلی کی پیداوار پر مجموعی ایندھن اخراجات 127 ارب 87 کروڑ روپے رہے۔درخواست کے مطابق ستمبر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے مجموعی طور پر 12 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی۔