اسلام آباد( کامرس ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے مصنوعی ذہانت، بڑھتی مہنگائی، قرضوں کے بوجھ اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی معیشت کے لیے بڑے چیلنجز قرار دیا ہے۔آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر انہوں نے عالمی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے امید اور خدشات دونوں کا اظہار کیا۔کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق توانائی اور مالی وسائل کی قلت معیشتوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے، جبکہ مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے باعث متعدد ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، تاہم عوام اور کاروباری اداروں کا تحفظ یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے مرکزی بینکوں پر زور دیا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کو ترجیح دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں اور مالی دھوکا دہی سے بچاؤ کے لیے نگرانی کے نظام کو بھی مزید مؤثر اور سخت بنانے کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف نے مصنوعی ذہانت، مہنگائی اور قرضوں کو عالمی معیشت کے بڑے خطرات قرار دے دیا
واپس خبروں پر
Category:
کامرس