تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ون ڈے رینکنگ میں عرفات منہاس کی نمایاں ترقی، پاکستانی کھلاڑی آگے

ون ڈے رینکنگ میں عرفات منہاس کی نمایاں ترقی، پاکستانی کھلاڑی آگے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کا صلہ مل گیا، عرفات منہاس نے 33 درجے ترقی حاصل کرلی جبکہ سلمان علی آغا اور حارث رؤف کی پوزیشن میں بھی بہتری آئی ہے۔آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے، جبکہ سلمان علی آغا ایک درجے ترقی حاصل کرکے بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔دوسری جانب محمد رضوان اور فخر زمان تین، تین درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 35ویں اور 44ویں پوزیشن پر چلے گئے، جبکہ صائم ایوب آٹھ درجے نیچے آکر 54ویں نمبر پر آگئے۔بولرز کی فہرست میں ابرار احمد کی دوسری اور شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔ حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 21ویں نمبر پر آگئے، جبکہ نسیم شاہ نے چار درجے بہتری حاصل کرکے 45ویں پوزیشن پر جگہ بنالی۔پاکستان کے عرفات منہاس نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے 33 درجے کی چھلانگ لگائی اور 83ویں پوزیشن پر آگئے۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں سلمان علی آغا ایک درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ شاہین آفریدی دو درجے ترقی کرکے 17ویں پوزیشن پر آگئے۔