تازہ ترین
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کا مذاکرات کا مطا لبہ الیکشن قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے لیگل ریفارمز کمیٹی فعال کر دی وفاقی آئینی عدالت کے اہم فیصلے، حارث اسٹیل ملز ریفرنس پر نیب کو نوٹس صدر زرداری نے تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی امریکا کا ایران پر مزید حملوں کا دعویٰ، بندر عباس سمیت اہم عسکری تنصیبات نشانے پر ایران کا کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ میانمار کے قریب دو کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت کا خدشہ برطانیہ میں 14 سالہ لڑکے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج پاکستان، ترکیہ بزنس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان کی سعودی عرب سے 6.7 ارب ڈالر کے رعایتی آئل فنانسنگ پیکیج کی درخواست سیاسی بینر لہرانے پر ارجنٹائن کو فیفا کارروائی کا سامنا متو قع واشنگٹن فریڈم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا ماڈل ہما سلیم کا نامعلوم کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان مفتی عبدالقوی کا خود کو ’ٹھرکی‘ قرار دینے کا بیان وائرل یوٹیوب نے کم معیار کے مواد پر مونیٹائزیشن سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا شدید شمسی طوفان ٹیکنالوجی اور مواصلاتی نظام کے لیے بڑا خطرہ قرار
پاکستان خبر

آریانا گرانڈے کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، موسیقی کے غیر مجاز استعمال پر اعتراض

آریانا گرانڈے کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، موسیقی کے غیر مجاز استعمال پر اعتراض

لاس اینجلس( شو بز ڈیسک) امریکی پاپ اسٹار اور اداکارہ آریانا گرانڈے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی موسیقی کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال پر اعتراض کیا ہے۔تنازع اس وقت شروع ہوا جب وائٹ ہاؤس نے ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں امیگریشن پالیسیوں کو دکھاتے ہوئے آریانا گرانڈے کا 2024 کا مقبول گانا استعمال کیا۔ ویڈیو میں سرکاری کارروائیوں کے مناظر دکھائے گئے تھے۔آریانا گرانڈے نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موسیقی کو ایسے اقدامات کے لیے استعمال نہ کیا جائے جنہیں وہ غیر انسانی اور سخت الفاظ میں قابلِ مذمت سمجھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق گلوکارہ کی ٹیم اس معاملے کے قانونی پہلوؤں پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ متعلقہ ویڈیو سے گانا ہٹایا جا سکے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت کی ترجیح قانون کی عملداری اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، جبکہ امیگریشن پالیسیوں پر مختلف آرا موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق آریانا گرانڈے طویل عرصے سے امریکی امیگریشن پالیسیوں کی مخالف رہی ہیں اور وہ اکثر تارکین وطن کے حقوق کے حق میں آواز اٹھاتی رہی ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی معروف فنکار نے اپنی موسیقی کے سرکاری یا سیاسی استعمال پر اعتراض کیا ہو، کیونکہ اس سے قبل بھی کئی عالمی فنکار ایسی شکایات کر چکے ہیں۔