تازہ ترین
جنگلاتی آگ بجھانے کیلئے خودکار ڈرونز کی آزمائش پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
پاکستان خبر

عروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر رابطوں کی کوشش کا الزام

عروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر رابطوں کی کوشش کا الزام

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے منسوب انسٹاگرام پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سیاستدان نے ان سے بھی متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مبینہ پیغامات کے اسکرین شاٹس جاری کیے، جن میں ثاقب چدھڑ کی جانب سے گفتگو شروع کرنے اور اسنیپ چیٹ پر رابطہ جاری رکھنے کی درخواستیں شامل ہیں۔عروبہ مرزا نے اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا کہ "مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی۔"یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ثاقب چدھڑ پہلے ہی ایک اور معاملے کے باعث خبروں میں ہیں، جس میں ان پر اداکارہ و میزبان سیدہ طوبیٰ کو تحفے میں آئی فون دینے کی پیشکش کا الزام لگایا گیا تھا۔دوسری جانب اداکارہ مومنہ اقبال بھی ثاقب چدھڑ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔مومنہ اقبال کی درخواست کے مطابق انہوں نے رکن اسمبلی پر سائبر ہراسانی، تعاقب، بلیک میلنگ اور شادی کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔