تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

راکھی ساونت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیشی کا حکم

راکھی ساونت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیشی کا حکم

ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اتر پردیش کے شہر جھانسی کی عدالت نے 2010 کے ایک خودکشی کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ مقدمہ راکھی ساونت کے ٹی وی پروگرام ’’راکھی کا انصاف‘‘ میں ایک شخص کے خلاف مبینہ توہین آمیز اور نامناسب ریمارکس دینے سے متعلق ہے، جس نے بعدازاں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔رپورٹ کے مطابق، فاسٹ ٹریک کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اداکارہ کے بار بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر 16 اکتوبر کو ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے۔سرکاری وکیل مریدول کانت سریواستو کے مطابق، مقدمے کی آئندہ سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔یہ مقدمہ جھانسی کے علاقے ہنساری، پریم نگر کے رہائشی لکشمن اہروار کی موت سے متعلق ہے، جو 10 نومبر 2010 کو انتقال کرگئے تھے۔لکشمن اہروار کی موت کے بعد ان کی والدہ ساوتری نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ راکھی ساونت نے اکتوبر 2010 میں نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں ان کے بیٹے کے لیے توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔عدالتی کارروائی کے دوران راکھی ساونت کی مسلسل عدم حاضری کے بعد ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمے کی مزید پیش رفت آئندہ سماعت پر سامنے آنے کی توقع ہے۔