تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ارشد ندیم تربیتی کیمپ کیلئے جنوبی افریقا روانہ، ہنگری میں عالمی چیمپئن شپ ہدف

ارشد ندیم تربیتی کیمپ کیلئے جنوبی افریقا روانہ، ہنگری میں عالمی چیمپئن شپ ہدف

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی افریقا روانہ ہوگئے، جہاں وہ پوچفسٹروم میں دو ہفتے جاری رہنے والے خصوصی تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔ارشد ندیم معروف کوچ ٹرسیئس لائیبنبرگ کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے۔ وہ اس سے قبل بھی جنوبی افریقا میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرچکے ہیں۔تربیتی مرحلے کے بعد ارشد ندیم ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں 11 سے 13 ستمبر تک ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔