تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ارشد وارثی نے نیپوٹزم پر کنگنا کے مؤقف کی تائید کردی

ارشد وارثی نے نیپوٹزم پر کنگنا کے مؤقف کی تائید کردی

کراچی( شوبز ڈیسک)فلمی دنیا کے معروف اداکار ارشد وارثی نے اداکارہ کنگنا رناوت کے اقرباء پروری سے متعلق مؤقف پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لیے بھی کامیابی کا حصول آسان نہیں ہوتا۔فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ کے اداکار ارشد وارثی نے بھارتی فلم صنعت کے مختلف معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر کسی بھی فنکار کی کامیابی کا انحصار اس کی صلاحیت اور فنی قابلیت پر ہوتا ہے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد وارثی نے کہا کہ کنگنا رناوت نے فلمی صنعت میں اقرباء پروری کا مسئلہ اٹھایا، جس کے بعد اس موضوع پر خاصی بحث ہوئی۔ تاہم انہیں اس معاملے سے کوئی خاص پریشانی نہیں، کیونکہ بالآخر انسان زندگی میں کتنی ترقی کرے گا، اس کا تعین اس کی صلاحیت ہی کرتی ہے۔