تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ارشدیپ سنگھ نے سمرین کور سے تعلق کی تصدیق کر دی

ارشدیپ سنگھ نے سمرین کور سے تعلق کی تصدیق کر دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی بار اس رشتے کو عوامی طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ارشدیپ سنگھ نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سمرین کور کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں، جن کے ساتھ انہوں نے مختصر مگر معنی خیز الفاظ "مائی پرسن" لکھے۔تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دی جا رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ارشدیپ اور سمرین کے تعلقات کی خبریں کیسے سامنے آئیں؟دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت شروع ہوئیں جب ارشدیپ سنگھ نے رواں سال اسنیپ چیٹ پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں موجود خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے تصویر میں نظر آنے والے ٹیٹو اور نیل آرٹ کو سمرین کور سے جوڑتے ہوئے دونوں کے درمیان تعلق کا اندازہ لگایا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔اب ارشدیپ سنگھ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد ان قیاس آرائیوں کو باضابطہ تصدیق مل گئی ہے۔