تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ارسلنہ محمد شاہ کا اچانک انتقال خاندان سوگ میں

ارسلنہ محمد شاہ کا اچانک انتقال خاندان سوگ میں

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار شفیع محمد شاہ کی صاحبزادی ارسلنہ محمد شاہ انتقال کر گئی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق ارسلنہ محمد شاہ کے انتقال کی اطلاع ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے دی، جس میں بتایا گیا کہ وہ 7 فروری 2026 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ارسلنہ محمد شاہ میڈیا کے شعبے سے وابستہ تھیں اور مختلف ٹی وی چینلز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکی تھیں۔وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی نرم مزاجی، انسان دوستی اور ہمدردانہ رویے کے باعث بھی جانی جاتی تھیں۔اہلِ خانہ کے مطابق وہ سیٹ پر موجود ہر فرد کے ساتھ عزت اور محبت سے پیش آتی تھیں اور ضرورت مند افراد کی خاموشی سے مدد کرنے کی عادت رکھتی تھیں۔خاندانی بیان میں کہا گیا ہے کہ ارسلنہ محمد شاہ نے اپنی زندگی میں بے شمار لوگوں کے دل جیتے اور ہمیشہ دوسروں کی بھلائی کو ترجیح دی۔ان کے انتقال سے خاندان ایک شفیق، مہربان اور محبت کرنے والی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، جس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔