کراچی ( شو بز ڈیسک)معروف میزبان نادیہ خان کی جانب سے نوجوان فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان سے جم کے لباس سے متعلق سوال کیے جانے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا، جس پر متعدد شوبز شخصیات نے پریشے کی حمایت کردی۔پریشے عدنان حال ہی میں نیویارک فیشن ویک میں اپنی کلیکشن پیش کرنے کے بعد نادیہ خان کے پروگرام میں شریک ہوئی تھیں۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے ان کی جم کی ویڈیوز اور لباس کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ان کے والدین اس پر ناراض نہیں ہوتے۔پریشے نے جواب میں کہا کہ حفاظت یقیناً اہم معاملہ ہے، تاہم انہیں خواتین اور مردوں کی جانب سے ایسے پیغامات بھی موصول ہوتے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر انہوں نے ورزش اور اسٹرینتھ ٹریننگ شروع کی۔بعدازاں پریشے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ انہیں سوال کے پیچھے موجود مقصد کا اندازہ ہوگیا تھا، تاہم انہوں نے خود کو پُرسکون رکھنے کی کوشش کی۔ہانیہ عامر کا طنزیہ ردعملہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں وہی جملہ لکھا جو نادیہ خان نے پریشے سے کہا تھا۔یاسر حسین بھی حمایت میں آگئےاداکار یاسر حسین نے پریشے کی حمایت کرتے ہوئے نادیہ خان کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز میں کہا کہ جب علم اور اسکرپٹ دونوں نہ ہوں اور ٹی آر پی کا دباؤ بھی ہو تو انسان کا معیار گر جاتا ہے۔یشل شاہد کی منفرد انداز میں تنقیدگلوکارہ یشل شاہد نے بھی معاملے پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کمبل اوڑھ کر ورزش کرنے کی ویڈیو بنائی۔ انہوں نے مذاقاً تاثر دیا کہ شاید جم میں تنقید سے بچنے کے لیے خواتین کو کمبل اوڑھ کر ورزش کرنا پڑے گی۔