تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا ستمبر میں جاری ہوگا

آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا ستمبر میں جاری ہوگا

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارت کی آنجہانی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا آئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ آشا بھوسلے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا آخری گانا آنے والی ڈرامائی مزاحیہ فلم ’’اوم کا ہری‘‘ میں شامل کیا جائے گا اور ان کی سالگرہ کے موقع پر 8 ستمبر کو جاری ہوگا۔’’اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں‘‘ کے عنوان سے یہ گانا 2023ء کے اواخر میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فلم ہریش ویاس کی ہدایت کاری میں باپ اور بیٹے کے تعلق پر مبنی ہے۔آشا بھوسلے نے سات دہائیوں سے زائد عرصے تک بھارتی فلمی موسیقی پر راج کیا اور 12 ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کرائے۔ ان کے مشہور گیتوں میں ’’دم مارو دم‘‘، ’’پیا تو اب تو آجا‘‘، ’’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘‘ اور ’’یہ میرا دل‘‘ شامل ہیں۔لیجنڈ گلوکارہ 12 اپریل کو 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔