تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ایشین گیمز: نیپال، افغانستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کوارٹر فائنل میں

ایشین گیمز: نیپال، افغانستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کوارٹر فائنل میں

ناگاؤ (سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں نیپال، افغانستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔گروپ مرحلے کے آج شیڈول دونوں میچز بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکے۔ جاپان اور نیپال کے درمیان میچ شروع ہوا، تاہم بارش کے باعث اسے 15، 15 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، تاہم اس کے بعد بارش کے باعث جاپان کی اننگز شروع نہ ہوسکی۔نتیجتاً نیپال 3 اور افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے، جبکہ جاپان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔دوسری جانب ملائیشیا اور عمان کے درمیان میچ میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔ عمان ایک پوائنٹ کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگیا، جبکہ ملائیشیا 3 اور ہانگ کانگ 2 پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹر فائنل میں گروپ مرحلے سے آنے والی چاروں ٹیموں کا مقابلہ براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں سے ہوگا۔