تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

ایشین گیمز: پاکستان، بھارت کے کوارٹر فائنلز کل ہوں گے

ایشین گیمز: پاکستان، بھارت کے کوارٹر فائنلز کل ہوں گے

ناگویا (اسپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل میدان میں اتریں گی۔گروپ اے میں نیپال اور جاپان کا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا، جس کے نتیجے میں نیپال اور افغانستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ میزبان جاپان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ نیپال اس سے قبل افغانستان کو شکست دے چکا ہے۔گروپ بی میں ملائیشیا اور عمان کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث ایک گیند تک نہ ہوسکا، جس کے بعد ملائیشیا اور ہانگ کانگ نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔کوارٹر فائنلز میں 28 ستمبر کو صبح 5 بجے پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا، جبکہ صبح 10 بجے بھارت اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔29 ستمبر کو صبح 5 بجے سری لنکا اور نیپال جبکہ صبح 10 بجے بنگلادیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔