ناگویا (سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز کے اسکواش سیمی فائنل میں پاکستان کے عشب عرفان اور نور زمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سیمی فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ نے پاکستان کے عشب عرفان کو 3-11، 10-12 اور 6-11 سے شکست دی، جبکہ ملائیشیا کے ایئن یاو نے نور زمان کو 7-11، 2-11 اور 4-11 سے ہرا دیا۔شکست کے بعد دونوں پاکستانی کھلاڑی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے، تاہم عشب عرفان اور نور زمان کانسی کے تمغے کے لیے مقابلہ کریں گے۔