اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کی توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے کے معاملے پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے نوٹس لیتے ہوئے حکومت، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔فیڈریشن ذرائع کے مطابق پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن جلد حکومتی اداروں کو ایک تفصیلی خط ارسال کرے گی، جس میں ارشد ندیم کی تیاریوں، کوچنگ کے انتظامات اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں فیڈریشن کی نگرانی میں تربیت حاصل کرتے ہوئے تاریخی کامیابیاں حاصل کی تھیں، تاہم موجودہ ایونٹ کے لیے غیر تجربہ کار کوچ کی نگرانی میں تیاری کے باعث وہ اپنا اعزاز برقرار نہ رکھ سکے۔فیڈریشن ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بعض افراد کے ساتھ انتظامی اختلافات اور مبینہ مخالفت کے باعث قومی مفادات متاثر ہوئے، جس کا اثر بڑے عالمی مقابلے میں کارکردگی پر پڑا۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن حکومتی اداروں کو تمام صورتحال سے آگاہ کرے گی تاکہ مستقبل میں قومی کھلاڑیوں کی تربیت، کوچنگ اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ارشد ندیم کی کارکردگی پر ایتھلیٹکس فیڈریشن متحرک، تیاریوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ
واپس خبروں پر
Category:
کھیل