کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ دبئی میں خصوصی انداز سے منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔گلوکار نے اس موقع پر دبئی کے ایک پُرتعیش ریسٹورنٹ میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔سالگرہ کی اس تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھے۔عاطف اسلم نے اہلیہ کے لیے خوبصورت کیک اور پھولوں کے گلدستے کا انتظام کیا، جس سے تقریب کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔اس موقع پر سارہ بھروانہ سیاہ رنگ کے چمک دار لباس میں دکھائی دیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اس خوشگوار لمحے کو یادگار بنایا۔