تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عاطف اسلم نے اہلیہ کے لیے 13 ویں سالگرہ پر محبت بھرپور پیغام شیئر کر دیا

عاطف اسلم نے اہلیہ کے لیے 13 ویں سالگرہ پر محبت بھرپور پیغام شیئر کر دیا

لاہور( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سارہ بھروانا کے لیے دل چھو لینے والا پیغام انسٹاگرام پر شیئر کیا۔گلوکار نے اہلیہ کے ہمراہ یادگار تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اور لکھا کہ "یہ وہ لڑکی ہے جس نے 13 سال پہلے آج کے دن باقی تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے تھے لیکن میرے دل کو زندگی بھر کے لیے خوش کر دیا۔"عاطف اسلم نے مزید کہا کہ "اس دن کے بعد سے ہر لمحہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا ہے، الحمدللہ" اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "آپ سے ملنے سے پہلے تک میں یہ نہیں جانتا تھا کہ محبت اتنی طاقتور ہو سکتی ہے۔"ان کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین انہیں شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کے ہاں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔