تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفیٰ کی مذاحیہ انداز میں شوبز بات چیت

عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفیٰ کی مذاحیہ انداز میں شوبز بات چیت

کراچی( شوبز ڈیسک)شوبز کی دنیا میں ساتھی فنکاروں کے طنزیہ اور دلچسپ تبصرے اکثر تو مزاح کا سبب بنتے ہیں، لیکن کبھی کبھار یہ تلخی کا بھی باعث بن جاتے ہیں۔ سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنی حسن و خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ڈراموں اور ساتھی فنکاروں پر تنقیدی تجزیوں کے لیے بھی مشہور ہیں۔حال ہی میں عتیقہ اوڈھو ایک نجی ٹی وی شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے ان سے کچھ اداکاروں کی تصاویر دکھائیں اور پوچھا کہ وہ انہیں کیا مشورہ دینا چاہیں گی۔ اس موقع پر اسکرین پر فہد مصطفیٰ کی تصویر ظاہر ہوئی، جس پر عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ وہ مشورہ دیں گی کہ فہد کو اپنی عمر کی خواتین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔اس پر فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ عتیقہ آپا شاید خود ان کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں، اور وہ ضرور ان کے ساتھ کام کریں گے، تاہم انھیں تھوڑی مزید سرجری کی ضرورت ہوگی۔عتیقہ اوڈھو نے اس جواب پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدبرانہ پوسٹ شیئر کی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا اور ان کی میچیور رویہ کی تعریف کی۔ یہ واقعہ شوبز کی دنیا میں دلچسپ اور مزاحیہ لمحے کے طور پر یادگار رہا۔