لاہور ( سپورٹس ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی، جس کے دوران پاکستان کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔عطاء اللہ تارڑ نے شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ بھرپور عزم، محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔