لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ہرارے میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ 112 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کُوپر کونولی نے 78، کپتان مچل مارش نے 53، جوش انگلس نے 21، ایلکس کیرے نے 20 اور میٹ رینشا نے 15 رنز بنائے۔ اولیور پِیکے 41 اور نیتھن ایلس 6 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3، ویلنگٹن ماساکاڈزا نے 2 اور ویزلے مادھیویر نے ایک وکٹ حاصل کی۔356 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 48.3 اوورز میں 272 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان سکندر رضا 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ برینڈن ٹیلر 39، کریگ اروائن 38، انوسینٹ کایا 34، بین کرن 30، ویزلے مادھیویر 26، برائن بینیٹ 23، بریڈ ایونز 12 اور نیومن نیامہوری 2 رنز بنا سکے۔بلیسنگ مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ ویلنگٹن ماساکاڈزا 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کُوپر کونولی، جوش ہیزل ووڈ، میٹ رینشا اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نیتھن ایلس اور اولیور پِیکے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔