تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آسٹریلیا، مکمل اے آئی سے تیار گانے میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا، مکمل اے آئی سے تیار گانے میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ

سڈنی( ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کیے گئے گانوں کو ملک کے سرکاری میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلین ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے مطابق رواں ہفتے سے مکمل طور پر جنریٹو اے آئی کے ذریعے تیار ہونے والے گانے ’اے آر آئی اے چارٹس‘ میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔تاہم ایسے گانے جن کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کو صرف معاون ذریعے کے طور پر استعمال کیا گیا ہو اور بنیادی تخلیقی کام انسانوں نے انجام دیا ہو، انہیں میوزک چارٹس میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔