تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی خواہش

آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی خواہش

 لاہور ( سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو تین سے بڑھا کر پانچ میچز تک کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ پاکستان طویل ٹیسٹ سیریز کے لیے موزوں حریف ہے، کیونکہ آسٹریلیا میں پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ان کے مطابق آسٹریلیا پاکستان کی 5 ٹیسٹ میچز کے لیے میزبانی کرسکتا ہے۔ٹوڈ گرین برگ نے اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں کی شرکت کو بھی حقیقت کے قریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو سالہ چیمپئن شپ میں زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان دسمبر 2027 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جانے ہیں۔