لاہور ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کیمرون گرین نے اپنی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ کے ساتھ شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سینٹر گراؤنڈز میں منعقد ہوئی، جہاں کیمرون گرین سیاہ ٹکسڈو جبکہ ایملی ریڈوڈ سفید عروسی لباس میں دکھائی دیں۔تقریب کے اختتام پر دوستوں اور اہلِ خانہ نے نوبیاہتا جوڑے کو پھولوں کی بارش میں رخصت کیا، بعدازاں دونوں نے ایک ساتھ رقص بھی کیا۔کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے فروری 2025 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔ گرین نے یالنگپ میں ایملی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔رپورٹس کے مطابق منگنی سے قبل دونوں تقریباً 5 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔ ایملی ریڈوڈ ماہرِ غذائیت اور پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔