تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

آسٹریلوی سائنس دانوں نے دوا پہنچانے والے سائبرگ کاکروچ تیار کرلیے

آسٹریلوی سائنس دانوں نے دوا پہنچانے والے سائبرگ کاکروچ تیار کرلیے

سڈنی( ویب ڈیسک) آسٹریلوی سائنس دانوں نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کے لیے سائبرگ کاکروچ تیار کرلیے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے مزین ان کیڑوں کو ’’پیرا بورگز‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ان کے اعصابی نظام میں برقی آلات نصب کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے انہیں دور بیٹھ کر قابو کیا جاسکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ سائبرگ کاکروچ تنگ اور دشوار گزار مقامات سے گزر کر متاثرہ افراد تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تجربات کے دوران دوا مطلوبہ مقام تک پہنچانے میں مجموعی طور پر 72 فیصد کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ کم فاصلے پر کامیابی کی شرح 95 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔سائنس دانوں کے مطابق مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو زلزلوں، منہدم عمارتوں، سانپ کے کاٹے اور دیگر ہنگامی صورتحال میں پھنسے افراد تک ضروری ادویات پہنچانے اور قیمتی جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔