تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ٹیلر سوئفٹ کی شادی کے مقام کا کچرا مہنگے داموں فروخت

ٹیلر سوئفٹ کی شادی کے مقام کا کچرا مہنگے داموں فروخت

نیویارک( شوبز ڈیسک) امریکی فنکار جسٹن گگناک نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کے مقام کے باہر سے جمع کیے گئے کچرے کو منفرد انداز میں پیش کر کے مہنگے داموں فروخت کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے فنکار جسٹن گگناک نے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے اطراف سڑکوں سے مختلف اشیا اس وقت جمع کیں جب وہاں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔فروخت کی جانے والی اشیا میں بوتلوں کے ڈھکن، کینڈی، پولیس کی وارننگ ٹیپ، اسٹرا، برتن اور ایک ایئر پوڈ شامل تھا۔ فنکار نے ہر چیز کو 25 ڈالر کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا، جو صرف 24 گھنٹوں کے اندر فروخت ہو گئیں۔جسٹن گگناک نے بتایا کہ زیادہ تر خریدار ٹیلر سوئفٹ کے مداح تھے، جو شادی سے متعلق کوئی یادگار چیز حاصل کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے ان اشیا کو صرف کچرا نہیں بلکہ آرٹ کا نمونہ قرار دیا اور انہیں چھوٹے پلاسٹک کیوبز میں محفوظ کر کے پیش کیا۔فنکار کے مطابق وہ اب تک 50 اشیا فروخت کر کے 1250 ڈالر کما چکے ہیں، جبکہ مستقبل میں مزید اشیا فروخت کے لیے پیش کرنے کا بھی امکان ہے۔