لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم انجری کے باعث سلیکٹ الیون کے خلاف جاری 3 روزہ میچ سے باہر ہوگئے۔ٹیم آفیشلز کے مطابق بیٹنگ کے دوران بابر اعظم کے دائیں ہاتھ پر گیند لگی، جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں میچ کے باقی ماندہ حصے میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔بابر اعظم 17 اگست کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں دوبارہ شرکت کریں گے۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کھیلے جا رہے تین روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز سے قبل دوسری روز پہلی اننگز میں 238 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد میزبان ٹیم کو 67 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔