تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط

لیڈز( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت تاحال یقینی نہیں، ان کی دستیابی میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط کردی گئی ہے۔بابر اعظم گزشتہ ہفتے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کے دوران انگلی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ 39ویں اوور کی آخری گیند پر پیش آیا، جب فاسٹ بولر مینی لَمزڈن کی تیز گیند ان کی انگلی پر لگی۔گیند لگنے کے بعد بابر اعظم تکلیف میں دکھائی دیے، بیٹ چھوڑ دیا اور میڈیکل اسٹاف نے انہیں طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ایک ماہ کے دوران بابر کے ہاتھ پر گیند لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی انہیں ہاتھ پر گیند لگی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر میڈیکل ٹیم نے بابر کو پریکٹس میچ کا باقی حصہ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔اگرچہ بابر اعظم کو ہیڈنگلے میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرتے دیکھا گیا ہے، تاہم پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہیڈنگلے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بابر اعظم کھیلیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ میچ کے روز پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔