تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وینا ملک کے ساتھ اب بھی مشترکہ جائیداد موجود ہے:ببرک شاہ کا انکشاف

وینا ملک کے ساتھ اب بھی مشترکہ جائیداد موجود ہے:ببرک شاہ کا انکشاف

 کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور سابق اہلیہ اداکارہ وینا ملک کی اب بھی ایک مشترکہ جائیداد موجود ہے۔ببرک شاہ کے مطابق دونوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور بعد ازاں ان کے درمیان تعلقات ازدواجی زندگی تک پہنچ گئے تھے۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں نے مل کر ایک پلاٹ خریدا اور اس پر گھر کی تعمیر شروع کی تھی، تاہم منصوبہ مکمل ہونے سے قبل ہی دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔اداکار کے مطابق علیحدگی کے باوجود وہ اب بھی اس جائیداد میں برابر کے حصے کے مالک ہیں، اور اس معاملے میں کوئی بڑا تنازع سامنے نہیں آیا۔ببرک شاہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی سابقہ اہلیہ وینا ملک کو اس مشترکہ ملکیت کے حوالے سے کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔