تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

بادشاہ اور ایشا رکھی کی شادی کے 5 ماہ بعد علیحدگی

بادشاہ اور ایشا رکھی کی شادی کے 5 ماہ بعد علیحدگی

ممبئی( شو بز ڈیسک) بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ اور ان کی اہلیہ ایشا رکھی نے شادی کے صرف 5 ماہ بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تعلق کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے اور رشتے سے متعلق مزید قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔بادشاہ نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے اور ایشا رکھی نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلوکار کے مطابق یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور اس معاملے پر ان کی جانب سے یہی واحد بیان ہوگا۔ ایشا رکھی نے بھی یہی بیان اپنی انسٹاگرام کہانی پر شیئر کیا۔دونوں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیاں رواں برس جولائی میں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب ایشا رکھی نے سوشل میڈیا پر چند مبہم پوسٹس شیئر کی تھیں۔