تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

متنازع گانے پر بادشاہ کی معافی، گانا ہٹا دیا گیا

متنازع گانے پر بادشاہ کی معافی، گانا ہٹا دیا گیا

ممبئی( شوبز ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار بادشاہ نے اپنے نئے گانے ٹیٹیری پر ہونے والے شدید ردعمل کے بعد معافی مانگ لی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار خواتین کے قومی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے گانے کے بول اور ویژولز پر پیدا ہونے والے تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔گانے کی ریلیز کے بعد اس کے مواد پر شدید تنقید سامنے آئی تھی اور اسے خواتین کے وقار کے خلاف قرار دیا گیا، جس کے بعد معاملہ ایک بڑی سماجی بحث میں تبدیل ہوگیا۔کمیشن نے مداخلت کرتے ہوئے گلوکار اور اس منصوبے سے وابستہ دیگر افراد کو طلب کیا اور واضح کیا کہ گانے نے خواتین کی عزت کو متاثر کیا ہے۔بادشاہ نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر معذرت کی جس کے بعد یہ گانا مختلف پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مستقبل میں خواتین کے احترام اور معاشرتی بہتری کے لیے کام کریں گے اور چار ماہ کے اندر ایک مثبت پیغام پر مبنی نیا گانا پیش کریں گے۔گلوکار نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ کمزور معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والی پچاس لڑکیوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کریں گے۔پروجیکٹ سے وابستہ دیگر افراد نے بھی تحریری معافیاں جمع کراتے ہوئے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ حکام کی جانب سے سوشل میڈیا سے گانے کے متعدد روابط ہٹانے کے اقدامات بھی کیے گئے۔