تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بلوچستان میں دھرنا مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

بلوچستان میں دھرنا مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ( پاکستان خبر) کوئٹہ میں بی اے مال کے قریب جاری دھرنا مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی درخواست پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دھرنے کے مقام پر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سینیٹر منظور کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ بھی موجود تھے۔ دھرنا کمیٹی سے مذاکرات صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں کیے گئے۔ملاقات کے دوران میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ پہلے دن سے دھرنا کمیٹی کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ان کے بزرگوں سے ان کا تعلق مضبوط رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے تسلیم کیا جائے گا اور اس کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف بگٹی اپنے کیے گئے تمام وعدوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ شہداء کے اہلخانہ کو مالی امداد، سرکاری ملازمتیں اور ان کے بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی موجودگی میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن پر حکومت مکمل طور پر عملدرآمد کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ریاست اور بلوچستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے دھرنا شرکا کو محب وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک اور بلوچستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام مل کر صوبے میں امن، ترقی اور استحکام کیلئے کام جاری رکھیں گے۔