تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ کا صوبے کی بیٹیوں کو قومی ٹیم تک پہنچانے کا عزم

بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ کا صوبے کی بیٹیوں کو قومی ٹیم تک پہنچانے کا عزم

کوئٹہ( سپورٹس ڈیسک) بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ خیرالنساء بلوچ نے صوبے کی باصلاحیت لڑکیوں کو کھیل کے میدان میں آگے لانے کا بیڑا اٹھا لیا۔خیرالنساء بلوچ روایتی اور ثقافتی رکاوٹوں کے باوجود خواتین کو کرکٹ کی جانب راغب کرنے اور ان کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ان کی موجودگی سے نوجوان خواتین کرکٹرز کے اعتماد اور حوصلے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔خیرالنساء نے کہا کہ بلوچستان کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ کا اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے خواتین کو کھیلوں کے مواقع اور حوصلہ فراہم کرنے کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی بیٹیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، انہیں صرف مناسب مواقع اور تربیت کی ضرورت ہے۔ ان کا مقصد صوبے کی باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے قابل بنانا ہے۔خیرالنساء بلوچ نے کہا کہ اگر ان کی تربیت حاصل کرنے والی کوئی کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کرے تو یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔