تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

سوئی گیس کے نئے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئی

سوئی گیس کے نئے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی گئی

لاہور ( کامرس ڈیسک) سوئی گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہے، جبکہ رواں ماہ سے کمرشل تندوروں، ہوٹلوں اور دیگر شعبوں کے کنکشنز بھی بند کردیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہزاروں صارفین فوری کنکشن کی فیس جمع کرانے کے باوجود گیس کی فراہمی سے محروم ہیں۔ آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث موجودہ نظام میں بھی گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردی شروع ہوتے ہی گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے، جس سے گھریلو صارفین کو بھی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود نئے گھریلو کنکشنز پر پابندی برقرار ہے۔سوئی گیس حکام کے مطابق کنکشنز پر پابندی وزارتِ پیٹرولیم نے عائد کی ہے، جبکہ ایران امریکا جنگ رکنے کے بعد ہی نئے کنکشنز کی بحالی کا امکان ہے۔