تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 52 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 52 افراد جاں بحق

ڈھاکہ( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں مسلسل بارشوں اور شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق ملک کے 7 اضلاع میں سیلابی صورتحال تاحال تشویشناک ہے، جہاں متعدد سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں تک امدادی ٹیموں کی رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان متاثرہ ضلع کاکس بازار میں ہوا، جہاں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 2 لاکھ 67 ہزار 918 خاندان سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔دوسری جانب بنگلہ دیش کی فوج، بحریہ اور دیگر امدادی ادارے کشتیوں کے ذریعے متاثرہ اور دور دراز علاقوں میں امدادی سامان پہنچا رہے ہیں، جن میں خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات اور طبی سہولیات شامل ہیں۔