لاہور( سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے، جس کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم ایونٹ میں پاکستان کی جگہ حصہ لے گی۔تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی تھی، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی، جبکہ ایونٹ کے ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے ایونٹ کا مقام تبدیل کرنے یا پاکستان کے میچز کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ٹورنامنٹ میں میزبان بھارت کے علاوہ چین، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔