کراچی( سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹر عروج ممتاز نے پاکستان کی فاسٹ بولنگ کے زوال کی بڑی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ کیلئے سازگار پچز کو قرار دیا ہے۔مائیکل ایتھرٹن سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار ہونے والی پچز فاسٹ بولرز کیلئے مناسب چیلنج فراہم نہیں کرتیں، جس کے باعث انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع کم ملے۔عروج ممتاز کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی کے دور میں فلیٹ پچز پر زیادہ توجہ دی گئی جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی گھاس ہٹا کر بلے بازوں کیلئے سازگار حالات پیدا کیے گئے۔انہوں نے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فاسٹ بولنگ کی صلاحیت برقرار رکھنے کیلئے ڈومیسٹک سطح پر ایسی پچز بنانا ضروری ہے جو تیز گیند بازوں کو حقیقی چیلنج فراہم کریں۔
بیٹنگ کیلئے سازگار پچز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کو نقصان پہنچایا: عروج ممتاز
واپس خبروں پر
Category:
کھیل