تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بلال قریشی کا پاکستانی فٹبالرز کو درپیش مشکلات پر اظہارِ تشویش

بلال قریشی کا پاکستانی فٹبالرز کو درپیش مشکلات پر اظہارِ تشویش

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی نے ملک میں ابھرتے ہوئے فٹبالرز کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کھیلوں کے شعبے میں موجود مشکلات کی نشاندہی کی ہے۔بلال قریشی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کا بیٹا فٹبالر بننا چاہتا ہے، لیکن وہ اسے کیا بتائیں کہ پاکستان میں کرکٹر کے علاوہ کسی اور کھیل میں آگے بڑھنے کے مواقع محدود ہیں۔اداکار نے مزید لکھا کہ کھیل ہو یا شوبز، ہر شعبے میں سیاست کا عمل دخل نظر آتا ہے، اور یہی صورتحال ملک کی مجموعی حالت پر اثر انداز ہو رہی ہے۔بلال قریشی نے اپنی اسٹوری میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مداح ہیں۔بعد ازاں اداکار نے ارجنٹینا کی کامیابی سے متعلق ایک ویڈیو بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان میں بے شمار باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے بہتر سہولیات، تربیت اور مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔