تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بغیر ثبوت کے رائے قائم کرنا درست نہیں:بلال سعید

بغیر ثبوت کے رائے قائم کرنا درست نہیں:بلال سعید

کراچی( شوبز ڈیسک)بلال سعید نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر حقیقت جانے الزامات لگانا درست نہیں۔لندن میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ کو سڑکوں پر مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے دیکھا گیا تھا، جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو پر بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ فنکار مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے اور آئمہ بیگ کے لباس پر بھی تنقید کی گئی۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے بلال سعید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جس کلپ کو بنیاد بنا کر تنقید کی جا رہی ہے اس میں ان کے ہاتھ میں کافی کے کپ ہیں، نہ کہ کوئی اور مشروب۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آس پاس لوگ کچھ کر رہے ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بھی وہی کر رہے ہیں۔انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ثبوت کے رائے قائم کرنا درست نہیں، اور وہ اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔