تازہ ترین
پاکستان خبر

بی جے پی کی ویڈیو میں پاکستانی گانا، سوشل میڈیا پر تنقید

بی جے پی کی ویڈیو میں پاکستانی گانا، سوشل میڈیا پر تنقید

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکاری سماجی رابطہ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں پاکستانی گانا استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھا دیے۔ممبئی، پونے مسنگ لنک بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سے متعلق ویڈیو میں پاکستانی بینڈ بیان کا گانا ’سفر‘ پس منظر میں شامل کیا گیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے بینڈ کا یہ گانا 2024 میں جاری ہونے والے اسی نام کے البم کا حصہ ہے۔پاکستانی گانے کے استعمال پر صارفین نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور پاکستان سے متعلق تفریحی مواد پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، جبکہ دوسری جانب سیاسی جماعت اپنی تشہیری ویڈیو میں پاکستانی موسیقی استعمال کر رہی ہے۔بعض صارفین نے اسے دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ پاکستانی فنکاروں اور موسیقی پر پابندی کے باوجود بی جے پی نے اپنی ویڈیو میں پاکستانی گانا کیوں شامل کیا۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ قوم پرستی کے نام پر پاکستانی فنکاروں اور موسیقی کی مخالفت اور پھر ضرورت کے مطابق پاکستانی گانا استعمال کرنا منافقت ہے۔دیگر صارفین نے بھی بی جے پی کے پاکستان مخالف مؤقف اور پاکستانی گانے کے استعمال میں تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے سیاسی جماعت پر تنقید کی۔