ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا کام کے سلسلے میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں موجود تھیں جہاں وہ ایک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں، تاہم ان کی چوٹوں کی نوعیت کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔