تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بالی ووڈ کی ہٹ فلم ’دھرندھر 2‘ لیک، مداحوں میں ہنگامہ

بالی ووڈ کی ہٹ فلم ’دھرندھر 2‘ لیک، مداحوں میں ہنگامہ

کراچی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی تاریخ میں کمائی کے اعتبار سے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم دھرندھر 2 آن لائن لیک ہوگئی، جس پر مداحوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔رنویر سنگھ کی پہلی فلم ’دھرندھر‘ کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل فوری طور پر بنایا گیا، جو ریلیز ہوتے ہی تمام ریکارڈ توڑ گیا۔ ادتیہ دھار کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی یہ فلم 19 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور تیزی سے شائقین کی توجہ حاصل کی۔تاہم، ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی تقریباً چار گھنٹے طویل فلم کا پائریٹڈ ورژن آن لائن اپ لوڈ کر دیا گیا۔ اس سے قبل ادتیہ دھار نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ فلم کو خراب معیار میں نہ دیکھیں اور نہ ہی اسپوئلرز شیئر کریں۔فلم کے لیک ہونے کے بعد یوٹیوب پر ایک چینل نے مکمل ورژن اپ لوڈ کر دیا، جس پر صارفین نے فوری طور پر رپورٹنگ شروع کر دی اور کئی مداحوں نے براہِ راست ہدایتکار کو ٹیگ کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔