تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

طلاق تنازعہ سوشل میڈیا پر لانا نامناسب ہے، عمر بٹ کی رجب بٹ پر تنقید

طلاق تنازعہ سوشل میڈیا پر لانا نامناسب ہے، عمر بٹ کی رجب بٹ پر تنقید

لاہور( شوبز ڈیسک) معروف ڈیجیٹل تخلیق کار اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کی جانب سے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے معاملے کو سوشل میڈیا پر لانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی مسائل کو آن لائن تماشا بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔رجب بٹ اس وقت اپنی اہلیہ ایمان رجب سے علیحدگی اور ٹوٹتی ہوئی شادی کے باعث سماجی رابطے کے ذرائع پر خبروں میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان معاملات مزید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔رجب بٹ خود بھی اس معاملے پر کھل کر گفتگو کر رہے ہیں جبکہ ایمان رجب کی جانب سے ان کے بھائی عون سوشل میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کر رہے ہیں۔دونوں فریقین سماجی رابطے کے ذرائع کے ذریعے ایک دوسرے کو جواب دے رہے ہیں جس کے باعث یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔اسی صورتحال پر دیگر ڈیجیٹل تخلیق کار بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں اور سوال اٹھا رہے ہیں کہ ذاتی نوعیت کے مسائل کو عوامی سطح پر لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔