بیلجیئم( ویب ڈیسک) دارالحکومت برسلز میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے جدید روبوٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں باورچی خانے کے کام کرنے والے روبوٹس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔نمائش میں 15 جدید روبوٹس پیش کیے گئے، جنہوں نے باورچی خانے میں مختلف کام انجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔روبوٹس نے برتن دھونے، فریج میں اشیا رکھنے، دودھ کی بوتل اٹھانے اور باورچی خانے کی مختلف چیزوں کو ترتیب دینے جیسے کام انجام دیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹس کی ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے، جس کے باعث مستقبل میں گھروں کے باورچی خانوں میں روبوٹس کو روزمرہ کے مختلف کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
برسلز میں مصنوعی ذہانت والے روبوٹس کی نمائش، گھریلو کاموں کا مظاہرہ
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی