تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

بمراہ انجری کے باعث باہر، نوجوان عاقب نبی پہلی بار بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

بمراہ انجری کے باعث باہر، نوجوان عاقب نبی پہلی بار بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک) بھارت کے معروف فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے، جس کے بعد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر عاقب نبی کو پہلی مرتبہ بھارتی سینئر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق جسپریت بمراہ بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ان کی جگہ عاقب نبی کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔عاقب نبی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ گزشتہ دو رانجی ٹرافی سیزنز میں مجموعی طور پر 104 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جن میں 2025-26 کے سیزن میں حاصل کی گئی 60 وکٹیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو پہلی مرتبہ رانجی ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔نوجوان فاسٹ بولر حال ہی میں سری لنکا کے دورے پر بھارت اے ٹیم کا حصہ بھی رہے، جہاں انہوں نے دو فرسٹ کلاس میچز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 15 اگست سے گال میں جبکہ دوسرا میچ 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔