کراچی( شو بز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم میں نظر آئیں گی۔ بیرونِ ملک مصروفیات مکمل کرکے پاکستان واپس آنے والی اداکارہ کے تین نئے منصوبے ہیں، جن میں دو ڈرامے اور ایک فلم شامل ہے۔ فہد مصطفیٰ کی فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ معروف کامیڈین سہیل احمد بھی کاسٹ کا حصہ ہوں گے۔ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بڑھتے رجحان پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اختلافِ رائے میں بھی ایک حد کا خیال رکھنا چاہیے۔