تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق انکشافات، بیٹی کے ساتھ دھوکے کا دعویٰ

بشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق انکشافات، بیٹی کے ساتھ دھوکے کا دعویٰ

لاہور( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں اپنی بڑی بیٹی نریمان انصاری کی نجی زندگی اور طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق داماد کے حوالے سے کئی سنگین الزامات اور انکشافات کیے ہیں۔اپنے بیان میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ان کے سابق داماد نے مبینہ طور پر ان کی بیٹی کے ساتھ دھوکہ کیا اور بعد ازاں نہ صرف رشتہ ختم کیا بلکہ بچوں کو بھی چھوڑ دیا اور اثاثے لے کر علیحدہ ہو گیا۔اداکارہ کے مطابق معاشرے میں ایسے تعلیم یافتہ افراد بھی موجود ہیں جو بظاہر خوش اخلاق اور مہذب نظر آتے ہیں، مگر ان کی نیتیں درست نہیں ہوتیں۔ ان کے بقول ایسے لوگ اکثر اپنے انداز اور میٹھی باتوں کے ذریعے دوسروں کو متاثر کرتے ہیں اور ذاتی فائدے کے لیے رشتے قائم کرتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہیں اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ بعض اوقات ایسے افراد کے بارے میں خبردار کیے جانے کے باوجود بھی انہیں دوبارہ پڑھی لکھی خواتین کی جانب سے قبول کیا جاتا ہے، جو بعد میں مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ اپنے نرم رویے کے ذریعے دوسروں کو متاثر کر کے انہیں جذباتی طور پر نقصان پہنچاتے ہیں، جس سے کئی خاندان متاثر ہوتے ہیں۔اداکارہ نے آخر میں کہا کہ وہ اس بات پر شکر گزار ہیں کہ ان کی بیٹی اب محفوظ ہے اور اپنی زندگی میں بہتر طور پر آگے بڑھ رہی ہے، تاہم ایسے واقعات معاشرے کے لیے ایک سنجیدہ لمحۂ فکریہ ہیں۔