لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ ٹیم فروری 2027ء میں پاکستان آئے گی۔پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ کینیڈین ٹیم کا دورہ ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ اس دورے کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کینیڈین ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ان کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی مقابلوں کے انعقاد کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔