ممبئی( شو بز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔ 36 سالہ اداکارہ 16 اگست کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں اپنے گھر سے مردہ پائی گئی تھیں۔امریکی میڈیا کے مطابق گرین وِل کاؤنٹی کے طبی معائنہ کار کی رپورٹ میں اداکارہ کی موت فینٹانائل، فور اے این پی پی، الپرازولام، میتھوکاربامول اور کوئٹی ایپین کے زہریلے اثرات کے باعث قرار دی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے جسم میں متعدد ادویات کے اثرات پائے گئے، تاہم جسم پر کسی چوٹ یا ایسے شواہد کے آثار نہیں ملے جو موت کی دوسری وجہ ظاہر کرتے ہوں۔گرین وِل کاؤنٹی کورونر آفس نے موت کو حادثاتی قرار دیا ہے۔ ہیڈن پنیٹیئر ’آئس پرنسس‘ سمیت متعدد فلموں اور امریکی ٹیلی وژن سیریز میں اداکاری کرچکی تھیں۔