ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے برسوں بعد بھارت واپسی پر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 15 سالہ شادی کے دوران ذہنی اور جذباتی تشدد کا سامنا کیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ محبت اور خوشیوں سے بھرپور خاندان بنانے کے خواب کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ وہ نفسیاتی دباؤ اور مسلسل بدسلوکی کا شکار ہوتی گئیں۔سیلینا جیٹلی نے کہا کہ اس دوران انہیں زندگی کے کئی بڑے صدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا، جن میں والدین اور اپنے نومولود بیٹے کی وفات شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جذباتی یا ذہنی تشدد اچانک شروع نہیں ہوتا بلکہ اکثر اس کا آغاز محبت اور توجہ کے ساتھ ہوتا ہے، اور وقت کے ساتھ متاثرہ شخص اس صورتحال کا عادی ہونے لگتا ہے۔اداکارہ نے اپنی گفتگو میں ذاتی تجربات بیان کرتے ہوئے ذہنی صحت، جذباتی تحفظ اور رشتوں میں احترام کی اہمیت پر زور دیا۔
15 سالہ شادی میں ذہنی دباؤ اور بدسلوکی کا سامنا کیا:سیلینا جیٹلی کا انکشاف
واپس خبروں پر
Category:
تفریح